Advertisement

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

پشاور میں لڑکی گرفتار، پولیس تفتیش میں واقعے کے مزید پہلو سامنے آگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Aug 13th 2026, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر لڑکی کی جانب سے مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او چمکنی فواد خان کے مطابق لڑکی نے نوجوان صدیق اللہ پر تیزاب پھینکا اور بعد ازاں ایک فائر بھی کیا۔ واقعے کے نتیجے میں نوجوان کے چہرے کا کچھ حصہ اور گردن متاثر ہوئی، جبکہ ملزمہ کے ہاتھ بھی تیزاب سے جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دونوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں زیرِ علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شادی سے انکار پر پیش آیا واقعہ؟

ایف آئی آر کے مطابق صدیق اللہ اور عتیقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے، تاہم صدیق اللہ نے عتیقہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو شادی سے انکار کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

متاثرہ نوجوان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزمہ اسے بلیک میل کر رہی تھی اور اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

ایس ایچ او فواد خان کے مطابق تیزاب پھینکنے کے بعد لڑکی نے نوجوان پر ایک فائر بھی کیا۔ واقعے میں نوجوان کے چہرے اور گردن کا کچھ حصہ متاثر ہوا جبکہ ملزمہ کے ہاتھ بھی تیزاب سے جھلس گئے۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا اہم بیان

ایس ایچ او چمکنی فواد خان کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہنی طور پر مستحکم نہیں، تاہم پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ تفتیش کے دوران واقعے کی اصل وجہ اور دونوں فریقین کے درمیان تعلقات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان اور ملزمہ دونوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 11 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement