پاکستان اسکول آف ایکسپورٹس کے تحت جدید تربیتی پروگرام جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری کے فروغ اور نوجوانوں کو عالمی تجارت کے شعبے سے منسلک کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن شعیب ایوب بٹالوی کی کاوشوں سے پاکستان اسکول آف ایکسپورٹس کے تحت نوجوانوں کو جدید ایکسپورٹ ٹریڈ کی عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں ایکسپورٹ ٹریننگ پروگرام کے طلبہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو کمپلیکس کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں ایکسپورٹ کارگو کی ترسیل کے مختلف مراحل، متعلقہ شعبہ جات اور عملی طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
طلبہ کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی تجارت میں ایکسپورٹ کارگو کی بروقت اور مؤثر ترسیل کے لیے مختلف اداروں اور شعبہ جات کے درمیان مربوط رابطہ کس قدر اہم ہے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ عملی تجربہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ایکسپورٹ کے شعبے میں درکار پیشہ ورانہ مہارتوں سے بھی آراستہ ہوسکیں۔
اس موقع پر شعیب ایوب بٹالوی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کا ایک اہم راستہ برآمدات میں اضافہ ہے۔ نوجوانوں کو عالمی منڈیوں کے تقاضوں، جدید تجارتی طریقۂ کار اور ایکسپورٹ کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کرکے ملکی برآمدی شعبے کو نئی طاقت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسکول آف ایکسپورٹس کا مقصد ہزاروں نوجوانوں کو ہنر، علم اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عالمی تجارتی منڈی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ایکسپورٹ کے شعبے کے لیے تیار کرکے پاکستان کو مضبوط اور مسابقتی ایکسپورٹ اکانومی میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago





