نرسری میں 16 بچے موجود تھے، ایک کو بچایا جا سکا، واقعے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، جن میں سے ایک کو لیڈی ڈاکٹر نے بچا لیا، جبکہ 15 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر جنرل، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ڈی جی سی ڈی اے اور آئیسکو سمیت پمز اسپتال کے متعلقہ افسران شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
متاثرہ بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری کے انکیوبیشن سینٹر میں کوئی ڈاکٹر یا دیگر طبی عملہ موجود نہیں تھا۔
ایک متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آگ لگنے کے بعد ایک گھنٹے تک کوئی ڈاکٹر یا عملہ وہاں نہیں پہنچا۔ والدین نے بچوں کی شناخت پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک جاں بحق بچے کے والد نے دعویٰ کیا کہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز آگ لگنے کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچیں، جبکہ والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔
والدین نے مزید الزام عائد کیا کہ این آئی سی یو کا دروازہ بھی لاک تھا اور ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے جبکہ پولیس چار گھنٹے بعد پہنچی۔ تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسا المناک واقعہ ناقابل تلافی ہے، آتشزدگی کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اندوہناک سانحے پر ان کا دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈی جی ہیلتھ اور اسپتال کے سیکریٹری پمز میں موجود ہیں اور متعلقہ حکام متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعہ کسی کی غفلت کے باعث پیش آیا تو مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں ان کی اپنی کوئی غلطی ثابت ہوئی تو انہیں بھی کارروائی سے مستثنیٰ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس لائن اور پلاسٹک کے آلات کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، جبکہ آکسیجن کی فراہمی نے بھی آگ کے پھیلاؤ میں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق زیادہ تر بچوں کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ واقعے کے وقت ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر عملہ موجود تھا اور وہ سب محفوظ رہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی کی غفلت ثابت ہوئی تو اسے سامنے لایا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 3 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

