Advertisement
پاکستان

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ یمن کی صورتِحال انتہائی تشویش ناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Sep 11th 2026, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور ایک جامع سیاسی تصفیے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جو یمن اور وسیع تر خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بن سکے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

سفیر نے کہا کہ یمن کی صورتِحال انتہائی تشویش ناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد محاذوں پر جاری مخاصمت میں تیزی سے اضافہ، بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف حوثیوں کے مسلسل حملے، مملکت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی اہداف پر حملے، اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال انتہائی سنگین تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے یمن اور وسیع تر خطے پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جو مزید کشیدگی کو روکنے اور سفارت کاری کیلئے ضروری گنجائش برقرار رکھنے کی فوری ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق، پاکستان سعودی عرب کے اپنے علاقے کے دفاع، اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ اور کسی بھی خطرے کے مقابلے میں اپنے قومی اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 11 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 13 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 10 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement