Advertisement

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملوں کے بعد مکہ دفاعی معاہدے پرعمل درآمد کی تیاریاں تیز

GNN Web Desk
شائع شدہ 40 minutes ago پر Sep 25th 2026, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی جس میں اسحاق ڈار، شہزادہ فیصل بن فرحان اور  حاقان فیدان نے تینوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی۔

تینوں وزرائے خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت جنرل سیکریٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام پر پیش رفت اور معاہدے کے تحت سرگرمیوں کے آغاز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی شہری و اقتصادی تنصیبات پر حالیہ حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ سعودی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔ وزرا نے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی بھی حمایت کی۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت ایک رکن پر حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتاراوغلو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ معاہدے کے تحت چیف آف اسٹاف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترک اسپیکر کے مطابق توقع ہے کہ معاہدہ اگلے ماہ پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، کیونکہ بین الاقوامی معاہدوں کے نفاذ کے لیے پارلیمانی منظوری درکار ہوتی ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 19 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک گھنٹہ قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک دن قبل
Advertisement