پاکستان نے آخری لمحات میں بھرپور حملے کیے۔ ملائیشیا کے فاریس ہاریزان کو گرین کارڈ بھی دکھایا گیا اور پاکستان کو دو پنالٹی کارنرز ملے، تاہم ملائیشیا نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔


ویب ڈیسک: جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ناقابلِ شکست سفر ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا، جب ملائیشیا نے گیفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں اسے 4-5 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے کھیلوں میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے سفیان خان نے تمام چار گول پنالٹی کارنرز پر کیے، جس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ان کے گولز کی تعداد چار میچوں میں نو ہوگئی، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
پاکستان نے تیسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم شیلو سلوریئس نے فوری طور پر ملائیشیا کو برابری دلا دی۔ فیصل ساری نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے ملائیشیا کو برتری دلائی۔
سفیان خان نے 39ویں اور 43ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی، تاہم تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ساری فتری نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔
چوتھے کوارٹر کے 46ویں منٹ میں سفیان نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو پھر آگے کردیا۔ محمد عماد کی ایک کوشش ناکام رہی، جبکہ ملائیشین گول کیپر زائمی دیروس مات نے سفیان کو پانچواں گول کرنے سے روکنے کے ساتھ غزنفر علی کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
ملائیشیا نے ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلوریئس کے ذریعے دوبارہ برابری حاصل کی، جبکہ 57ویں منٹ میں ازرائی ابو کمال نے گول کرکے چار مرتبہ کے عالمی کپ کے فاتح پاکستان کو حیران کردیا۔
پاکستان نے آخری لمحات میں بھرپور حملے کیے۔ ملائیشیا کے فاریس ہاریزان کو گرین کارڈ بھی دکھایا گیا اور پاکستان کو دو پنالٹی کارنرز ملے، تاہم ملائیشیا نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان اپنا آخری پول میچ پیر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل








