جی این این سوشل

کھیل

پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی تصدیق ہوگئی

لاہور :افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی تصدیق ہوگئی
پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی تصدیق ہوگئی

تفصیلات کے مطابق افغان بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہ سیریز سری لنکا میں کھیلے جائے گی جس کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

 

 

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے  اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll