Advertisement

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کراچی : : پی ایس ایل 6کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کا فاتخانہ آغاز، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 21st 2021, 3:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے درمیان   کھیلا گیا۔پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو  122 رنز کا ہدف دیا۔  کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ،  کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں پورا کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جو کلارک 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، بابر اعظم نے 24، شرجیل خان نے 4 رنز بنائے،  محمد نبی 24، کولن انگرام 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  محمد حسنین نے 2، عثمان شنواری نے 1 شکار کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  کرس گیل 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔اعظم خان نے 17، قیس احمد نے 16 رنز کا اضافہ کیا،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 شکار کیے،   عماد وسیم، محمد عامر، ڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ   پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6  کے پہلے میچ میں  کراچی   کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم میں سرفراز احمد اور کرس گیل ایکشن میں ہیں جبکہ ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب اور بین کٹنگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اسی طرح محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، ڈینل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال، کولنگ انگرام، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔

Advertisement
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 دن قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 3 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • ایک دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 3 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 9 منٹ قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 18 گھنٹے قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 18 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • ایک دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 20 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 16 منٹ قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement