کراچی : : پی ایس ایل 6کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کا فاتخانہ آغاز، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 122 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں پورا کرلیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے جو کلارک 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، بابر اعظم نے 24، شرجیل خان نے 4 رنز بنائے، محمد نبی 24، کولن انگرام 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2، عثمان شنواری نے 1 شکار کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔اعظم خان نے 17، قیس احمد نے 16 رنز کا اضافہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 شکار کیے، عماد وسیم، محمد عامر، ڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد اور کرس گیل ایکشن میں ہیں جبکہ ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب اور بین کٹنگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اسی طرح محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، ڈینل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال، کولنگ انگرام، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 21 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 20 گھنٹے قبل





