Advertisement
علاقائی

شہر قائد میں مون سون سسٹم داخل ، تین دن تک بارشوں کی پیشگوئی 

شہر قائد میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ،  23 سے 25 ستمبر تک بادل جم کے برسنے کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 22nd 2021, 3:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہر قائد میں مون سون سسٹم داخل ،  تین دن تک بارشوں کی پیشگوئی 

تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں مون سون کا نیا  سسٹم داخل ،کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا  کہنا ہے کہ مون سو ن ہوائیں سندھ پر آج سے اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے ، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔شہر میں  ہوا میں نمی کا تناسب 69فیصد ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

شہرقائد  میں اس وقت شمال مغربی اور مغربی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا  چل رہی ہیں۔   محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ کے علاوہ خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ،خضدار اور زیارت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، مانسہرہ، مردان، چارسدہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش  متوقع ہے ۔ 

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 20 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 20 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
Advertisement