ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباکے دوسرے سال پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آ رہی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2020-21 میں ملکی معاشی نمو3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اگلے سال پاکستان کی شرحِ نمو 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
ملکی معشیت کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل جاری رہے گا۔ کاروباری بہتری اور مستحکم ویکسین پروگرام اہم کردار ادا کررہے ہیں، معاشی نمو کو کورونا کی دوسری اور تیسری لہروں پر کنٹرول کی حکمت عملی میں بہتر رہی، صنعت، تعمیرات، چھوٹی صنعتوں اور سروسز کے شعبوں میں ترقی کا رجحان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی معیشت میں بہتری کا عمل جاری رہے گا،رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 8 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی،سپلائی چین میں خلل سےگندم اور گنے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں افراط زر بلند رہا، بین الاقوامی تیل قیمتوں میں اضافے نے توانائی قیمت میں افراط زر کو بڑھایا۔
Pakistan’s Economic Recovery to Continue Amid Steady Vaccine Rollout — ADB https://t.co/PzFRVsaV45 @appcsocialmedia @dawn_com @etribune @thenews_intl @brecordernews #Pakistan #ADOU #ADOUpdate2021 #economy @ReutersPakistan @eadgop
— ADBPakistan (@PakistanADB) September 22, 2021

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- an hour ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- an hour ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- an hour ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- an hour ago