وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹی وی لائن اپ پلانٹ قائم کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا، اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹ کی سالانہ پیداوار ہوگی۔وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔ مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان پٹ اخراجات، صنعتی شعبے کی ریشنلائزیشن اور دیگر مراعات دی ہیں۔
This is a vindication of MOC’s "Make-in-Pakistan" policy for industrialisation via rationalisation of input costs and other incentives.@Samsung @SamsungPakistan @mincompk @aliya_hamza #Pakistan #PakistanMovingForward #ManufacturingIndustry
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 22, 2021
یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے لکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری کیلئے معاہدہ کیا تھا۔
جون 2020 میں سام سنگ کا پاکستان میں اسمارٹ فونز تیاری کا فیصلہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی (MDMP) کی کامیابی کا اشارہ تھا۔پالیسی وژن کے مطابق 2022 تک پاکستان میں فروخت ہونے والے تمام موبائل فونز 80 فیصد مقامی طور پر تیار کیے جانے چاہئیے ۔
گزشتہ برس اگست میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ملک میں برآمد پر مبنی صنعتی کاری کو فروغ دینے کے لیے میک ان پاکستان پالیسی پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 7 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 3 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 5 hours ago