جعلی اکاؤنٹ سے مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل بھیجی گئی کہ شوہر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ، فواد چودھری
سترہ ستمبرکو حمزہ آفریدی کے نام سے جی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی،ای میل آئی ڈی بنانے کے 15منٹ بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا۔

اسلام آبا د ؛ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں جعلی اکاونٹ بنائے گئے، احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا، گپٹل کی اہلیہ کو جعلی اکاؤنٹ سے ای میل تھریٹ گیا ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دیں گئیں۔ اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
مزید پڑھیں : بین الاقوامی ٹیموں کو دھمکیاں بھارت سے بھیجی گئیں ، فواد چوہدری کےسنسنی خیز انکشافات
وزیراطلاعات نے بتایا کہ 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ سنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں احسان اللہ احسان کی پوسٹ کی بنیاد پر مضمون لکھا گیا، 24اگست 2021کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل کی جاتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اس کے شوہر کو پاکستان میں نشانہ بنایا جاسکتاہے۔
یہ ای میل اکاؤنٹ بھی 24اگست کوہی بنایاگیااوراس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے،پروٹون ویب سرور پر یہ اکاؤنٹ بنایاگیا جو محفوظ تصور کیا جاتاہے،ہم نے انٹرپول سے اس حوالے سے تفصیلات کی درخواست کی ہے۔ پیج میں کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیمیں ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے ،بھارتی صحافی نے جعلی فیس بک پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتاہے،دونوں پیجز اور آرٹیکل کا تعلق افغان سابق نائب صدر امر اللہ صالح سے ہے۔
بارہ ستمبرکو نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ طیارے پر پاکستان پہنچیں، ابھی نند ن مشرا نے سنڈے گارڈین میں اسی ٹویٹ کے حوالے سے آرٹیکل لکھا جس میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خطرہ ہے۔ سترہ ستمبرکو حمزہ آفریدی کے نام سے جی میل پر ای میل آئی ڈی بنائی گئی،ای میل آئی ڈی بنانے کے 15منٹ بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ بھارت سے گئی اور لوکیشن سنگاپوردی گئی،حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کے ذریعے بھارت میں بنائی گئی۔ حمزہ آفریدی کے نام اس لیے استعمال ہوا کہ یہ ظاہرکیاجائے کہ تھریٹ پاکستان سے گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام ممبئی مہاراشٹر سے بھیجا گیا، جس ڈیوائس پر حمزہ آفریدی نامی آئی ڈی بنائی گئی اس پر 13آئیڈیز ہیں۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرناہے، ان کی ٹیم کو بھی ابھی سے دھمکی آمیزپیغام بھیج دیا گیاہے۔ ویسٹ انڈیز کوجو تھریٹ ایشوکیاگیا یہ بھی احسان اللہ احسان کی آئی ڈی سے کیاگیا،احسان اللہ احسان کے اسپیلنگ میں ش کااستعمال ہواجس سے بہتراندازہ لگایاجاسکتاہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی تحریک کے دوران بھی بھارت سے ٹویٹس کی گئیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم سے پوچھا ہم سے وہ تھریٹ شیئر کریں مگر نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم تھریٹ سے نابلد تھی اور معلومات شیئر نہیں ہوئی۔ نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ تھریٹ کی وجہ سےٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے اور یہ سنجیدہ تھریٹ ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا ،طاقتور ایجنسیز اور ریاستیں کھیل کھیلتی ہیں،ففتھ جنریشن وار میں لوگ استعمال ہوجاتے ہیں انہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو تھریٹ پاکستان کے خلاف نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔آج ایف آئی نے ایک پرچہ درج کرلیاہے،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنے طور پر معاملہ اٹھائیں گے ،حکومت پاکستان بھی معاملےکو اٹھائے گی ۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،نیوزی لینڈ کو ہم سے تھریٹ شیئر کرنا چاہیے،پور ی دنیا نے پاکستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےجانے سے پاکستان کوتنہا کرنے کاتاثر غلط ہے،ہمیں تنہا نہیں کیاجاسکتا، ہم پرعزم ہیں ،پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔
بھارت کے پڑوس میں کیمپ ختم ہوگئے انہوں نے واویلا مچا رکھا ہے،ہمیں اب آگے چلنا ہوگا اور بھی کام کرنے ہیں۔
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 days ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 17 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 14 hours ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 16 hours ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 16 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 14 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 days ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 days ago












