کراچی : پی ایس ایل سیزن 6 کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندر ز کی ٹیمیں سہیل اختر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اُتریں گی ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عثمان خان، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے دو میچز کھیلے گئے تھے جس میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر نے ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل





