Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:  ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 24th 2021, 1:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:  ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہو ا،  پہلے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف 3 اوور پہلے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بلوچستان کی طرف سے عماد بٹ 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جبکہ ناردرن کے محمد نواز اور حارث رؤف نے دو دو شکار کیے۔

 ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آصف علی نے صرف 20 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 4 چھکے بھی لگائے۔

پہلا مرحلہ راولپنڈی میں 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہےگا جبکہ دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں  ، نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان ناردرن کی قیادت کر رہے ہیں  ، امام الحق بلوچستان اور سرفراز احمد سندھ کی قیادت  کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ محمد رضوان خیبر پختونخوا اور صہیب مقصود سدرن پنجاب کی قیادت  کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ   چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا  تھاکہ نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونےکے بعد یہ ایونٹ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع فراہم کر رہا ہے ،  بہترین کھلاڑیوں کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائےگی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 18 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
Advertisement