اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے ٹیکنالوجی کی جانب جانا ہو گا۔ ہم نے حزب اختلاف کو ای وی ایم کو چیک کرنے کی دعوت دی لیکن انہوں نے چیک نہیں کیا۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر ٹیکنیکل ٹیم بنائی لیکن کچھ لوگ کہہ رہے ہیں مشین میں ایسی چیزیں ڈال دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے لوگ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی آئے، الیکشن کمیشن آر ایف پی دیں اور وہ جو بھی مشین منتخب کرنا چاہتے ہیں کریں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ای وی ایم کا عمل آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں مشین بن سکتی ہے اور ہمارا یہ مقصد نہیں کہ سائنس وٹیکنالوجی کی بنائی گئی مشین ہی استعمال ہو۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ انتخابات کے بعد تنازعات ہوتے ہیں اور ہم نے قبلہ درست نہ کیا تو آئندہ انتخابات بھی متنازع ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں نیوٹرل ایمپائر ہے اور یہ بات تو طے ہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹ مشین کے ذریعے کرانے ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل


