نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہو ا، پہلے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف 3 اوور پہلے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بلوچستان کی طرف سے عماد بٹ 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جبکہ ناردرن کے محمد نواز اور حارث رؤف نے دو دو شکار کیے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آصف علی نے صرف 20 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 4 چھکے بھی لگائے۔
پہلا مرحلہ راولپنڈی میں 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہےگا جبکہ دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں ، نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان ناردرن کی قیادت کر رہے ہیں ، امام الحق بلوچستان اور سرفراز احمد سندھ کی قیادت کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ محمد رضوان خیبر پختونخوا اور صہیب مقصود سدرن پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونےکے بعد یہ ایونٹ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع فراہم کر رہا ہے ، بہترین کھلاڑیوں کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائےگی۔

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- ایک دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- ایک دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 21 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 21 گھنٹے قبل





