Advertisement

بھارتی یوم جمہوریہ پرآج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کا 72 واں یوم جمہوریہ ، یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 26th 2021, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  بھارت کا72واں  یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں، جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ۔ اس دن کا مقصد غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے ۔ بھارت نے26 جنوری 1950 کو اپنے آئین کی منظوری دی تھی، جس کے بعد  سے اس روز کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔، اس سے قبل بھارت میں انگریز کا بنایا ہوا 1935 کا قانون نافذ تھا۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں  نےکشمیریوں سے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں جگہ جگہ بھارتی یوم جمہوریہ کے کے بائیکاٹ کی اپیل والے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر سرینگر ، بڈگام، گاندربل، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، کلگام، بارامولا، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں کی دیواروں  اور چیدہ مقامات پر تحریک آزادی جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں، ان پوسٹرز پر تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے اور یہ پیغام دنیا کو بھی پہنچائیں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں  بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں ،  بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں مسافروں اور راہگیروں کو روک کر   تلاشی لی جاتی ہے، بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں اور  ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی  نگرانی  کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 10 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 11 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 13 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
Advertisement