Advertisement
پاکستان

کورونا مزید 58زندگیاں نگل گیا، 1873 نئے مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، مہلک مرض پاکستان میں مزید 58زندگیاں نگل گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11ہزار376ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 26th 2021, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران ایک ہزار 873 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں تاہم اب تک ملک میں کورونا  سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہو گئی ہے، جبکہ ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 90 ہزار 126 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 412 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 892، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار 740، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، بلوچستان میں 18 ہزار 754، آزاد کشمیرمیں 8 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 900، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 848، اسلام آباد میں 468، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں  257 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تاہم اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 4.40 ہو گئی، سب سے زیادہ حیدر آباد میں 25.76 ، دوسرے نمبر پر میرپور 18.75 ، تیسرے نمبر پر کراچی 11.62 فیصد ہو گئی،

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز 12.05 ، بلوچستان 1.38 ، گلگت بلتستان میں شرح صفر  ہو گئی۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز 1.33 ، کے پی کے 3.42 ، پنجاب میں 3.86 اور سندھ میں 7.29 فیصد ہو گئی۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 12 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement