لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام سات مقابلوں میں شامل ہونے والے6 خوش نصیب کرکٹرز کون ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ ساتواں ایڈیشن ہونےجارہا ہے, اب تک اس کے چھ ایڈیشن ہو چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن سال 2007 میں جنوبی افریقہ منعقد ہوا، اس ایڈیشن کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت نے جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں فائنل میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے کر افتتاحی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
دریں اثنا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تازہ ترین ایڈیشن سال 2016 میں منعقد ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنےنام کیا۔
ٹیم ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے کیونکہ وہ دو ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ایک 2012 اور دوسرا 2016 میں۔ ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے زیادہ رنز بنانے والے مہیلا جےوردنےجبکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرشاہد آفریدی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چند کھلاڑیوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام ایڈیشن کھیلے ہیں اور وہ ایک بار پھر 7 ویں ایڈیشن میں نظر آئیں گےان کھلاڑیوں میں انڈین کرکٹر روہت شرما، بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، ویسٹ انڈیز آلراؤنڈر ڈوین براؤ اور جارحانہ مزاج رکھنے والے ویسٹ انڈیز اوپنرکریس گیل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 17اکتوبر سے متحدہ عرب عمارات میں ہو رہا ہےایونٹ کا فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 23 minutes ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 21 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 4 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago






