کراچی:وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ رول آف لاء کا مطلب یہ ہے کہ انصاف سب کیلئے برابر ہوگا،اوپر بیٹھا شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو احتساب ہونا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں،ہمارے ادارے قابل احترام ہیں ہماری عدلیہ اور فوج ہمارے ادارے ہیں، سول بیورو کریسی کا ہم نے ساتھ دینا ہے،جس ملک میں سول بیورو کریسی نہ ہو وہ ملک نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف سب کے لئیے ہونا چاہیے،اوپر بیٹھے آدمی کا اگر احتساب نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،اگر طاقت ور شخص کا انصاف نہیں ہوگا تو ملک آگے نہیں جائے گا،وکلا نے ضمیر کے مطابق کام کیا تو قوم ترقی کریگی ،وکلا کوقانون کے مطابق کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیمینار کرکے قانون کی عمل داری کی بات کرنا آسان ہے،جب قانون پر عمل کی بات ہوتی ہےتوہم مصلحت کا شکار ہوجاتے ہیں،عدالتوں کاکام مقدمات کے فیصلے کرناہے،حکومت کاکام نہیں،اداروں کااحترام ہم سب پر لازم ہے،ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ریفارم کی بات کی تواعتراضات کیے گئے،قانون بنانے کی بات کی جائےتووکیل سب سے زیادہ اعتراض کرتے ہیں،عدالت میں جانے والے کو فیصلے کیلئےسالوں سال لگ جاتے ہیں،کسی کی شادی چھپی ہوئی کسی کی جائیداد کا مسلئہ یہ کیسز سالوں سال چلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا کو اپنی اصلاحات کے فیصلے خود کرنا ہوں گے،جب تک لا منسٹر ہو حق سچ کا ساتھ دوں گاجو حق کی بات نہیں ہوگی اسکا ساتھ نہیں دوں گا۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کرمنل ریفارمز شروع کرنے جارہے ہیں،کرمنل ز لا کے لئیے نو ماہ میں فیصلہ کا قانون بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالتیں فیصلہ نہیں دے پائیں گی تو اعلی عدلیہ کے جج کو جواب دینا ہوگا،ٹرائل کورٹ کے بعض جج بیان کو تبدیل کردیا کرتے تھے،ٹرائل کورٹ کے ایسےججز کو قتل بھی کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گواہان کے الیکٹرونکس طریقے سے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے،ججزکیس کواردواورعلاقائی زبان میں سنتے ہیں،فیصلہ انگلش میں کرتے ہیں،جسٹس مامون قاضی نے کہا تھا کہ انگریز ی اچھی نہیں ہوگی تو ترقی نہیں کرسکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کریمنل ریفارمز میں تھانے کاایس ایچ اوکم از کم بی اے پاس ہوگا،پراسیکیوٹرفیصلہ کرےگاکہ ثبوت کافی ہیں یانہیں،فرانزک لیباٹری بھی بنائیں گےڈی این اے ٹیسٹنگ بھی گواہی میں شامل کریں گے۔

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل