Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکانے نامیبیا کوشکست دے دی

عمان: ٹی 20 ورلڈ کپ سری لنکا کی ٹیم نےنامیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 19th 2021, 3:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکانے نامیبیا کوشکست دے دی

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیپٹن داسون شناکا نے کہا کہ ابوظہبی میں شام کے بعداوس بننے کا امکان تھا اسلیےباؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی شاندارباولنگ کی بدولت نامیبیا کی ٹیم 96 رنز پر ڈھیرہوگئی،اور سری لنکا کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف دیا۔

نامیبیا کی ٹیم کا آغازاچھاناتھا اورصرف 29 رنز پراس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ 

نامیبیاکی طرف سے سب سے زیادہ رنز کریگ ویلمز نے بنائے،انہوں نے 36 گیںدوں پر  29رنز بنائے ان کی انگزمیں دو چھکے بھی شامل تھے۔ نامیبیا کے کپتان عرسمس نے دو چوکوں کی مدد سے 20 رنز کی کھیلی۔

سرے لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانانے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،لاہیروکنارا اور ہاسارنگانے دودو کھلاڑیوں  کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے 97 رنز کاہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے راجاپاسکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے،انکی انگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement