Advertisement
پاکستان

 شیخ رشید کا60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کااعلان

اسلام آباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید  نے 60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کااعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اکتوبر 28 2021، 12:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 شیخ رشید کا60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کااعلان

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  چاہتےہیں ملک میں امن ہو، پاکستان پر کافی دباؤ ہے، 60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کردی ہے، رینجرز بلانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  پنجاب حکومت جہاں چاہےرینجرز کواستعمال کرسکتی ہے، لگتا ہے کالعدم ٹی ایل پی کاایجنڈاکچھ اور ہے،  فرانس کے سفارتخانے کوبند نہیں کرسکتے،فرانس کے سفیر پاکستان میں نہیں،  احتجاج کرنے والوں کوابھی بھی کہتاہوں کہ ہوش کے ناخن لیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  کالعدم ٹی ایل پی والوں پربین الاقوامی پابندی لگنےکابھی خدشہ ہے، ان کے کیسز پھر ہمارے بس میں نہیں ہوں گے،  کالعدم ٹی ایل پی والوں نےعسکریت پسندی اختیارکررکھی ہے،  کالعدم ٹی ایل پی کی فائرنگ سے3پولیس اہلکار شہیداور متعددزخمی ہیں۔

شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ  کالعدم ٹی ایل پی والوں نے کلاشنکوفوں سےفائرنگ کی،  ہم عوام کوکسی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،  ہم نےمعاہدہ کیا ہے،اس پردستخط ہیں،ہم اس پرقائم ہیں،  میں اپنے وعدے پرقائم ہوں،یہ خاموشی سے واپس چلے جائیں، کوشش ہے کہ معاملات کے دروازے بند نہ ہوں۔

وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،رینجرز دو ماہ کے لئے پنجاب بھر تعینات کی گئیں ہیں ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزارت داخلہ سے دو ماہ کیلئے رینجرز تعیناتی کہ درخواست کی تھی، انسداد دہشتگردی سیکشن 5 آف 1997 کے تحت رینجرز طلبی کی درخواست کی گئی ہے، وزیر داخلہ نے درخواست موصول ہوتے کی رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 

Advertisement
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 6 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 14 hours ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 15 hours ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 15 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 15 hours ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 15 hours ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
Advertisement