جی این این سوشل

پاکستان

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیر اسلامی ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیر اسلامی ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا 225 واں دو روزہ اجلاس ہوا، اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے متبادل مؤثر سزائیں تجویز کرنے کی سفارش کردی ہے۔

کونسل نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کو ایک مستحسن قدم قرار دیا،  مارگلہ کی پہاڑیوں پر  جنگل میں آگ لگنے کے واقعات پر کونسل نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کونسل نے ملتان میں جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیا۔

کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ  پنجاب حکومت  اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے ،  آئندہ کے لیے ایسی نامناسب حرکتوں کے انسداد کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

اسلام آباد: ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ ہوگئے. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان علیانی نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اور انکے وفد کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا. 

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیاء تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں. 

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا ، پاکستان سے ملائیشیاء کو پراسیسڈ گوشت، اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا. 

دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا. 

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملائیشیاء کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں انہیں شاندار استقبال پیش کیا گیا. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم نے نے پاکستان ملائیشیاء بزنس فورم میں بھی شرکت کی. ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو صدر پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان بھی نوازا گیا.

اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اسلام آباد پہنچے ۔ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ 

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،

راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Afghan Cricket Association ACA (@acauk1)

سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں،تصاویر میں  شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔  

واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے آئینی حدود میں رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll