کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی استعفیٰ منظور کرلیا۔

شائع شدہ 5 years ago پر Oct 28th 2021, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق گورنر سیکریٹریٹ نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی استعفیٰ منظور ہونے کی تصدیق کی ۔ وزارت اعلیٰ کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے تین روز قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ گورنر کو بھجوایا تھا۔
ترجمان بی اے پی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے
۔ قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ظہور احمد بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے نام کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان علیانی نے کئی روز تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 14 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات




