جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پرانے سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے واٹس ایپ کب سے بند کر دی جائے گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 43؍ مختلف اسمارٹ فونز (اینڈروئیڈ اور آئی فونز) کیلئے اپنی سروس بند کر دے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرانے سمارٹ فونز  استعمال کرنے والوں کیلئے واٹس ایپ کب سے بند کر دی جائے گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کراچی:پرانے سمارٹ فونز پرواٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی ہے ۔ 

 سماجی رابطوں کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘ نے یکم نومبر سے پرانے سمارٹ فونز کیلئے اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح آئندہ ہفتے سے ہزاروں اسمارٹ فونز واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 43؍ مختلف اسمارٹ فونز (اینڈروئیڈ اور آئی فونز) کیلئے اپنی سروس بند کر دے گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سروس بدستور استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ صارفین اینڈروئیڈ ورژن 4.1؍ اور آئی فون کے آئی او ایس ورژن 10؍ یا اس سے زیادہ والے فونز استعمال کریں۔

پاکستان

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم  نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے یہاں پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی امین کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتےہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ 

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا، کے پی ہاؤس میں آج ہونے والے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll