اسلام آباد: ذرائع کے مطابق سوموار کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور اتحادیوں کی ملاقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ سوموار کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کو منظور کروایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظور کروایا جائے گا۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کالعدم جماعت کے معاملے پر ارکان کو بات چیت کرنے سے منع کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حساس معاملہ ہے، سٹیرنگ کمیٹی بنا دی ہے، سٹیرنگ کمیٹی ہی تمام معاملہ دیکھے گی، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر وفاقی وزرا کو اہم ہدایات دیں، فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے ہمراہ وزرا الیکشن کمیشن جائیں ، وزیراعظم نے تمام وزرا کو یک زبان ہونے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس بلا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اور قانونی ٹیم سے کالعدم جماعت سے متعلق مشاورت کی جائے گی، کالعدم جماعت کے مطالبات پر قانونی ٹیم سے رائے لی جائے گی، مطالبات پر قانونی ٹیم قانونی رائے سے آگاہ کرے گی۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 14 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل




