Advertisement

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی

خیال رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین کی انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر نومبر 3 2021، 4:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی

مکہ مکرمہ : سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے اطراف اور  مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین کی انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

عمرے کا اجازت نامہ ’اعتمرنا‘ ایپ سے حاصل کیا جاتا ہے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں  17 اکتوبر کو تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کیا گیا اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی۔

Advertisement
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 3 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور