ابوظہبی : بھارت نے افغانستان کو66 رنز سے ہرا دیا۔


ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم 211 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ بھارت نے افغانستان کو66 رنز سے شکست دیدی ہے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حضرت اللہ زازئی 13 اور محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ رحمان اللہ گرباز 19 رنز بنا سکے جبکہ گلبدین نائب 18 اور نجیب اللہ زردان 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لیگ اسپنر راشد خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کریم جنت 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے محمد شامی 3 وکٹیں اور روی ایشون 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے ہیں۔
قبل ازیں بھارت نے افغانستان کو جیتنے کیلئے 211 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 210 رنز بنائے، بھارت کے روہیت شرما نے 74 رنز اور لوکیش راہول نے 69 رنز سکور کیے۔ رشبھ پنت 27 اور ہاردک پانڈیا 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل








