جی این این سوشل

دنیا

طالبان کی افغانستان میں تمام غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی

کابل : طالبان نے افغانستان میں  تمام غیرملکی کرنسی  کے استعمال  پر پابندی لگادی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طالبان کی افغانستان میں تمام غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں  تمام غیرملکی کرنسی  کے استعمال  پر پابندی لگادی ہے،  طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہاگیاہےکہ ملکی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کی ضرورت ہےکہ تمام افغان شہری صرف افغانی کرنسی استعمال کریں۔

 طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام پر حکم نامہ شئیرکیاہے،جس میں تمام شہریوں، دکانداروں ،تاجروں  اور سرمایہ کاروں کو تمام ٹرانزیکشن افغانی  کرنسی میں ہی  کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے اور احکامات نہ ماننے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنےکی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  اگست میں طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد، امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپ کے مرکزی بینکوں نے افغانستان کے اربوں ڈالر کے بیرون ملک اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی کا ملین مارچ سے آڈیو خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سال سے اسرائیلی درندوں سے جنگ کا شکار ہیں ۔

خالد قدومی نے کہا کہ10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اسرائیل نے لبنان کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے،مومنین نے آزادی کا پرچم اٹھایا ہے،حماس نے طوفان کا نظریہ متعارف کرایا ہے۔

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ والے لوگ ہیں ، اسرائیل کے کل ایک فوجی گروپ کو جہنم واصل کیا، اسرائیل کی آرمی کو ہرانا ممکن ہے،اسرائیل کے جرائم اب پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نہ ہماری حراست میں ہیں اور نہ ہی وہ پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں، ہمیں دو تین جگہ ان کی موجودگی کا شک تھا تو وہاں ہم نے چھاپے مارے تھے اور ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ جب پختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارا جا رہا تھا تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے تھے اور ہمارے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں لہٰذا وہ کے پی ہاؤس میں موجود نہیں ہیں اور ان کی بھاگتے ہوئے تصاویر بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں،اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں نے شہید کیا، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہید کے خاندان کو شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll