ڈسکہ : رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسران کی گمشدگی اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ کے مزید نکات بھی سامنے آ گئے ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسران کی گمشدگی اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، پریذائڈنگ افسران کو پہلے پسرور پھر سیالکوٹ لے جایا گیا ، انکوائری رپورٹ میں فردوس عاشق اعوان پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطا بق اے سی ڈسکہ کے گھر پر ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیلئے میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں فردوس عاشق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد اقبال اور دیگر موجود تھے، وزیراعلی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علی عباس بھی میٹنگ میں موجود تھے، پریذائڈنگ افسران کو شناختی کارڈ کی نقول پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا کہا گیا، عملے کو کہا گیا پولیس اور انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرنی، انتخابی عملہ اور سرکاری مشینری قانون شکنوں کے کٹھ پتلی بنے رہے۔
انکوائری رپورٹ میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کا کردار بھی مشکوک قرار دیدیا ، انکوائری میں الیکشن کمیشن کے اپنے افسران کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا ، ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو آئندہ انتخابی ڈیوٹی سے دور رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، ڈی آر او عابد حسین اور آر او اطہر عباسی الیکشن کمیشن کے اپنے افسران تھے ، انکوائری کمیشن نے فارم 45 اور 46 میں ترمیم کی بھی سفارش کر دی ، فارم 45 اور 46 میں پولنگ ایجنٹ کی ریسونگ کا خانہ شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل







