راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بامقصد کوششوں پر زور دیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بامقصد کوششوں پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف کی نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، آرمی چیف نے سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل




