Advertisement
پاکستان

حکومت بہتر تعلیم اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے : وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہتر تعلیم اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر انہیں ایک قیمتی اثاثہ بنایا جاسکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 6th 2021, 8:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت بہتر تعلیم اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے : وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے امور کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان افراد ہی معاشرے میں کسی بھی تبدیلی کے اصل محرک ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نوجوانوں کی توانائیاں مثبت سمت میں بروئے کار لانے پر توجہ دے رہی ہے۔انہو ں  نے زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ اعلیٰ اہداف کے حصول میں ان کی مدد کی جاسکے۔

اس سے قبل نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دو سال قبل شروع کی گئی یوتھ انٹر پرینیئر سکیم کے تحت تئیس ارب روپے کے سولہ ہزار چھ سو رعایتی قرضے دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان مہارت سب کے لئے پروگرام کے تحت چار ارب ستر کروڑ روپے کے ایک لاکھ سے زائد اسکالرشپ دیئے گئے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نوجوانوں کے فائدے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت پانچ مزید اقدام شروع کئے جارہے ہیں۔ان نئے پروگراموں میں ایک سو چھ جامعات میں کامیاب جوان مراکز کا قیام، گرین یوتھ موومنٹ، کامیاب جوان انوویشن لیگ، کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ اور کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز اور سپورٹس گالہ شامل ہیں۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 17 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 13 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 13 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 7 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
Advertisement