برازیل : برازیل کی معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔


تفصیلات کے مطابق برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ گلوکارہ ، کمپوزر ماریلیا مینڈوس کی موت نے مداحوں کو غم میں مبتلا کردیا ۔ حادثے میں گلوکارہ سمیت ان کی کی پروڈیوسر ، قریبی عزیز اوردوپائلٹس ہلاک ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا۔
گلوکارہ کی موت نے جہاں سارے ملک کو افسردہ کردیا ہے ، وہیں برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس خبر سے پورا ملک غم زدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈوسا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ برازیلین صدرنے کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔
ماریلیا نے 2016 میں کیرئیر کا آغاز کیا ، وہ برازیل میں سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں اور 2019 کا لاطینی گریمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں ۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 گھنٹے قبل








