لاہور: ٹی ایل پی نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطا بق تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد میں جاری دھرنے کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تمام کارکنان کچھ دیر میں وزیر آباد سے واپس لاہور جامع مسجد رحمۃ اللعالمین کی طرف سفر کا آغاز کریں گئے۔
تحریک لبیک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ معاہدے کے عین مطابق جیسے مفتی منیب الرحمان نے گارنٹی دی ہم اب مسجد رحمتہ اللعالمین جائیں گے ، تحریک لبیک اپنے معاہدے پر قائم ہے اب عرس علامہ خادم حسین رضوی کی تیاری کی جائے گی ، عرس 19 تا 21 نومبر مرکز مسجد رحمتہ اللعالمین پر ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ عرس علامہ حافظ خادم حسین رضوی پر علامہ سعد حسین رضوی ہمارے ساتھ ہونگے ، تحریک سے کالعدم ہٹ چکا ہے۔
گزشتہ روز وزارت داخل نے کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تنظیم سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ تنظیم کی یقین دہانی اور وسیع قومی مفاد میں کیا ہے۔

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 13 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 15 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 13 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 36 منٹ قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 14 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 24 منٹ قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 32 منٹ قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 15 منٹ قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 28 منٹ قبل