منفرد لب ولہجے کے یکتا شاعر، نامور ادیب اور دانشور جون ایلیا کی آج 19 ویں برسی منائی جارہی ہے۔


بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے، صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے، منفرد لب ولہجے کے یکتا شاعر، نامور ادیب اور دانشور جون ایلیا کی آج 19 ویں برسی منائی جارہی ہے، اپنی منفرد شاعری کی بدولت وہ ادبی حلقوں اور مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
جون ایلیا اُردو شاعری کا ایک بہت بڑا نام اور ان کے قطعات اُردو اپنی مثال آپ ہیں۔ جون ایلیا کا اصل نام سید اصغر جون تھا, وہ 14 دسمبر 1931ء کو بھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے, قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ اپنے انوکھے انداز تحریر کے باعث جلد ہی فن شاعری کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔
جوگزاری نہ جاسکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے
ان کی شاعری کے 4 دیگر مجموعے یعنی، لیکن، گماناور گویا ان کی وفات کے بعد شائع ہوئے، انہوں نے شاعری کے علاوہ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا ہے انہوں نے دنیا کی 40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کیے۔
جون ایلیا کو دیگر کئی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔ وہ غزل نگاری میں کمال رکھتے تھے۔ فن شاعری کا یہ درخشاں ستارہ 8 نومبر 2002ء کو ڈوب گیا، انہیں کراچی میں دفن کیا گیا۔
اب خوشی دے کر آزما لے خدا
ان غموں سے تو میں نہیں مرتا
جون ایلیا عجز و انکساری، جذبات اور محبت کے شاعر تھے، ان کا اسلوب آج بھی دنیا ئے شعر و ادب میں منفرد مانا جاتا ہے۔لیکن انہیں اپنا تحریری کام شائع کروانے پر کبھی بھی راضی نہ کیا جا سکا۔
ادب سے جڑے شعراء کا ماننا ہے کہ جون اپنی منفرد شاعری میں اکیلا تھا، ان جیسے کی اب دوبارہ توقع نہیں کی جاسکتی، انھوں نے انگاروں پر چل کر شاعری کی جب کہ جون ایلیا ان نمایاں افراد میں شامل ہیں جنھوں نے قیام پاکستان کے بعد جدید غزل کو فروغ دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل






