محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ ، محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا۔ محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی گئی تھی ، محکمہ داخلہ نے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کاروائی کے واپس لے لیا ہے ، انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی ہی تنظیم ہے۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز وزارت داخل نے کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago







