اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79ویں نمبر پر تھا۔


تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کے بعد نیکٹا نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نیکٹا نے بھی اپنی لسٹ سے نکال دیا۔
تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79ویں نمبر پر تھا، تحریک لبیک پاکستان کا نام 15اپریل2020 کو نیکٹا کی کالعدم فہرستوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔
قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد میں جاری دھرنے کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک لبیک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ معاہدے کے عین مطابق جیسے مفتی منیب الرحمان نے گارنٹی دی ہم اب مسجد رحمتہ اللعالمین جائیں گے ، تحریک لبیک اپنے معاہدے پر قائم ہے اب عرس علامہ خادم حسین رضوی کی تیاری کی جائے گی ، عرس 19 تا 21 نومبر مرکز مسجد رحمتہ اللعالمین پر ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ عرس علامہ حافظ خادم حسین رضوی پر علامہ سعد حسین رضوی ہمارے ساتھ ہونگے ، تحریک سے کالعدم ہٹ چکا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔

کراچی : پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ سعودی بحریہ محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈا پورکے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
- 4 منٹ قبل

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹرعماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی مسائل ،سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں سرگرم
- 3 گھنٹے قبل

عالمی بینک کی پاکستان کو صنعتوں میں توانائی بچت اور کاربن کمی کی تجاویز
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،3 خارجی دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 6، اپوزیشن کے 5 امیدوار کامیاب
- 9 منٹ قبل

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی: سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
- 3 گھنٹے قبل

ڈھاکا میں فضائیہ کا طیارہ اسکول پر گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل