پاکستان برادر افغان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا ،عسکری حکام کی بریفنگ
اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں عسکری حکام نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان برادر افغان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا ، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت کو بریفنگ دی ۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔
اعلامیہ کے مطابق اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ، خطے میں وقوع پذیر ہونیوالی تبدیلیوں، تنازعہ کشمیر ، افغان حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان برادر افغان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نےافغان امن عمل میں پُرخلوص طور پر مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطہ میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کی کوشش ہے موجودہ حالات کسی اور انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں ، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے، یقین دلایا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان افغانستان سرحد پر بارڈر کنٹرول کے نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 4 منٹ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- 12 منٹ قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- ایک منٹ قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 14 گھنٹے قبل