لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی اور شعیب ملک شامل ہیں۔دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 6 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 9 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 7 گھنٹے قبل