اگلے سال دنیا میں قحط، سیلاب اور آگ کے واقعات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

فرانس کے مشہور نجومی نوسٹراڈیمس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہوگا۔ اس نے دنیا کے بارے میں بہت سی پیشگوئیاں کیں، جن میں سے کئی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔ اب سال 2022ء کے بارے میں ان کی خوفناک پیشگوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔
دنیا میں ایٹم بم پھٹے گا
نوسٹراڈیمس کے مطابق اگلے سال دنیا میں ایک انتہائی خطرناک ایٹمی بم پھٹ جائے گا۔ اس سے خارج ہونے والی تابکاری کی وجہ سے دنیا کی آب وہوا میں تبدیلی آئے گی اور بڑے گلیشیئر مکمل طور پر پگھل جائیں گے۔ اس سے سطح سمندر میں اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ سے بہت سے جزیرے اور چھوٹے ممالک زیر آب آ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کروڑوں لوگ ریڈی ایشن کی وجہ سے وقت سے پہلے مر جائیں گے اور جو لوگ بچ جائیں گے وہ تمام بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔
دنیا میں تین دن تک اندھیرا چھائے گا
پیشگوئی کے مطابق سال 2022ء بہت تباہ کن ثابت ہوگا۔ کئی ملکوں کے درمیان جنگ ہو گی جس میں بڑی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بنیں گے۔ اس دوران ایک بڑا قدرتی واقعہ رونما ہوگا، جس کی وجہ سے دنیا میں 3 دن تک اندھیرا چھائے گا۔ اس سے دنیا کے ممالک میں شروع ہونے والی جنگ اچانک تھم جائے گی۔ تین دن بعد، جب دنیا روشنی میں آئے گی، تب تک جدیدیت کا خاتمہ ہو جائے گا اور بنی نوع انسان دوبارہ پتھر کے زمانے میں پہنچ جائے گی۔
سیارچہ زمین سے ٹکرا جائے گا
نوسٹراڈیمس کی پیشین گوئی کے مطابق سال 2022ء میں زمین کو بھی ایک بڑے فلکیاتی واقعے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگلے سال بیرونی سیارے سے ٹوٹ کر ایک سیارچہ بہت تیز رفتاری سے زمین سے ٹکرائے گا۔ یہ سیارچہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر سمندر میں گرے گا۔ اس سیارچے کا حجم اتنا بڑا ہوگا جس کی وجہ سے سمندر میں سونامی کی تیز لہریں اٹھیں گی۔ اس کی وجہ سے آس پاس کے ممالک کا ساحلی علاقہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا اور ہزاروں لوگ مارے جائیں گے۔
فرانس پر سمندری طوفان کا خطرہ
نوسٹراڈیمس کی پیشین گوئی کے مطابق اگلا سال فرانس کے لیے بھی بہت بھاری ثابت ہوگا۔ سال 2022ء میں ایک بہت بڑا طوفان آئے گا جس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ دنیا میں فصلیں اور نباتات کافی حد تک تباہ ہو جائیں گی جس سے لوگوں میں بھوک پھیل جائے گی۔ اگلے سال دنیا میں قحط، سیلاب اور آگ کے واقعات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
عوام کو شدید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا
نوسٹراڈیمس کی پیشین گوئی کے مطابق پھر اگلے سال عالمی معیشت میں بہت تبدیلیاں آئیں گی۔ اگلے سال بٹ کوائن اور سونے اور چاندی کو اثاثہ تصور کیا جائے گا۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں زبردست گراوٹ ہوگی۔ دنیا میں مہنگائی بہت بڑھ جائے گی جس سے کروڑوں غریبوں کو فاقہ کشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 17 لاشیں نکال لی گئیں
- 6 hours ago

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 hours ago
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- an hour ago

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 3 hours ago

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- an hour ago

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 5 hours ago

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 4 hours ago

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 4 hours ago

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 hours ago

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 6 hours ago

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 hours ago