کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے ہو گا، کراچی کنگز کی ٹیم میں عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، کولن انگرام ، عماد وسیم ، محمد عامر ، شرجیل خان ، وقاص مقصود ، چاڈوک والٹن ، ڈین کرسچن ، دانش عزیز ، جو کلارک ، محمد نبی ، محمد الیاس ، نور احمد ، قاسم اکرم ، ذیشان ملک شامل ہیں ۔ جبکہ پشاور زلمی وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں آئیں گی ، ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان شامل ہیں ۔
جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان دار، شاہنواز دھنی شامل ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان ، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔کوئٹہ اب تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلی پوزیشن ، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری ، لاہور قلندرز تیسری ، کراچی کنگز چوتھی ، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- a day ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- a day ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- a day ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- a day ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 days ago





