اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی، فیصل وادڈا ، عامر لیاقت سے متعلق سوال پر غصے میں آگئےاور کہا کہ عامر لیاقت کی بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں سینیٹ کا پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی۔پیپلز پارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔
اس دوران صحافی نےعامر لیاقت سے متعلق سوال کیا جس پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئےاور کہا کہ عامر لیاقت کی بجائے کوئی سنجیدہ سوال کریں، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ عامر لیاقت کو سنجیدہ نہیں سمجھتے؟ جس پر فیصل واوڈ نے کہا کہ نہیں کوئی سنجیدہ سوال ہوتو جواب دوںگا۔
واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 37 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ سلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔جبکہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)
