کراچی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں شامل مزید 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد عالمی وبا کا شکار کھلاڑیوں کی کل تعداد کھلاڑیوں 6 ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل کی دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ، جس کے بعد انہیں 10 دن کے لئے قرنطینہ کیا گیا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی بدھ کے روز ہونے والے دو میچوں سے قبل ہی علامات ظاہر ہونے کے بعد علیحدہ ہو چکے تھے ۔ حکام مطابق پی ایس ایل کمیٹی آج ٹیم مالکان اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرے گی ، جس کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے ۔
اس سے قبل تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔جبکہ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ، تینوں کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کامران خان کو دس دن کے لیے فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago






