جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

غزہ میں اسرائیلی بربریت اور قتل و غارت کو ایک سال مکمل

اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی جنگ کی صورت غزہ میں گزرنے والے اس سال کا ہر لمحہ فلسطینیوں کے لہو سے خوں رنگا رہا۔

غزہ جنگ نہتے اور زیر محاصرہ فلسطینیوں کے خلاف طویل ترین جنگ کا ریکارڈ بھی ہے اور اسرائیلی جنگی جرائم کی بدترین مثالوں کا حوالہ بھی، یہ جنگ نسل کشی کی جیتی جاگتی اور متحرک مثال بھی ہے اور غیر علانیہ عالمی جنگ کے پرانے اتحادیوں کی ایک نئی لام بندی بھی۔

غزہ کی پٹی دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہے۔ 365 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی ساحلی پٹی 24 لاکھ افراد کا مسکن ہے، جہاں ایک مربع کلومیٹر رقبے میں ساڑھے پانچ ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز اور مردہ خانوں کے ریکارڈ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج 41 ہزار 495 فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تعداد کا تخمینہ بھی 10 ہزار سے 20 ہزار لگایا جاتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی محدود جغرافیے کی حامل زیر محاصرہ گنجان آبادی پر جتنا بارود ایک سال کے دوران پھینکا، اس کی مثال دونوں عالمی جنگوں میں بھی نہیں ملتی ہے۔ اسرائیل غزہ کی چھوٹی سی پٹی پر اب تک 85 ہزار ٹن سے بھی زیادہ بارود بموں کی شکل میں زیر محاصرہ غزہ کے شہریوں پر برسا چکا ہے۔

صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ شہر میں 36 ہزار 276 سے زائد مکانات بمباری سے تباہ ہوئے جبکہ خان یونس میں 18 ہزار 890 گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں۔

خان یونس پناہ گزین کیمپ میں 3836 فلسطینی گھروں اور عمارتوں کو بمباری سے مسمار کیا گیا۔

رفح شہر پر باضابطہ اسرائیلی حملہ رواں برس سات مئی کو کیا گیا تھا، جو اب ابھی جاری ہے۔

رفح میں تباہی اور بربادی کے لیے بمباری کے علاوہ ٹینکوں سے گولہ باری کر کے 13 ہزار 237 گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے تین فیصد کم ہے۔

ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پیٹرول، 1.42ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پیٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔ ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجید بریگیڈ اس بزدلانہ حملے ذامہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، وزارت خارجہ ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll