Advertisement
تجارت

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسےسستی کردی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 2nd 2025, 2:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپرا کا  یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔

وفاقی حکومت  کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کردی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کاٹیرف 3 روپے 95 پیسےفی یونٹ پربرقرار اور ماہانہ 100 یونٹ استعمال پرلائف لائن صارف کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار ہے۔

نیپرا کا بتانا ہےکہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کرکے نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کی گئی ہے۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک  روپے15 پیسے کمی کرکے نیا اوسط بنیادی ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا ٹیرف 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، صنعتوں کیلئے بھی فی یونٹ بجلی اوسطاً  ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا نیا ٹیرف 33 روپے 48 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بلک بجلی صارفین کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا بنیادی ٹیرف 41 روپے76 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی  کرکے فی یونٹ بنیادی نرخ  30 روپے 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement