باجوہ کی باقیات۔۔۔جب تک عسکری قیادت اعظم سواتی بپھر گئے I Azam Swati Speech
2099 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
وزیراعظم ترک اعوام سے اظہاریکجہتی کیلئے کل انقرہ روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب
شہباز شریف کل بدھ کو انقرہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پرافسوس اور تعزیت اور ترک عوام سےاظہار یکجہتی کے لئے کل بدھ کو انقرہ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 7, 2023
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل بدھ کوانقرہ روانہ ہوں گے۔ وہاں سےواپسی کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
تفریح
کراچی: ڈرامہ شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں کا سیٹ پر دھاوا، عملے پر تشدد
بنوریہ ٹان پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے

کراچی: جمشید کوارٹر شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے سیٹ پر دھاوا بول دیا، شوٹنگ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا کہ پی آئی بی کالونی میں مجھ پر اور میری ٹیم پر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حملہ ہوا،حملہ کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ سو کے قریب تھی، بنوریہ ٹان پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
اداکارہ حرامانی کے شوہر نے بتایا کہ حرا بالکل محفوظ ہیں وہ شوٹنگ میں شریک تھیں جو جھگڑے سے کچھ دیر قبل ہی وہاں سے نکل آئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایک گھر میں محصور کر کے ہراساں کیا گیا،15 پر کالز کی مگر داد رسی نہیں ہوئی ،پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ کیا تب جاکر پولیس پہنچی۔
نبیل قریشی نے مزید کہا کہ بنوریہ ٹان پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے، حملہ کرنے والوں کے محرکات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کراچی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ علاقہ مکین چاہتے تھے کہ ہمارے علاقے میں شوٹنگ نہ کی جائے ،اداکار اور دیگر سٹاف سے بدتمیزی کی گئی۔ صورتحال کنٹرول میں ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر 2افراد کو حراست میں لیا ہے، گھر شوٹنگ کے لیے کرائے پر لیا تھا۔
تجارت
ڈالر کی قیمت میں پھر بڑھنے لگی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
509 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے

کراچی: امریکی کرنسی کی قیمت روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر مضبوط ہورہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
شیئر مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 509 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
ڈالر کی قیمت میں پھر بڑھنے لگی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ترکیہ، شام،تاریخ کا بدترین زلزلہ، قیامت خیز مناظر، 1000 ہلاکتیں
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
قیامت صغرا، ترکیہ اور شام زلزلہ اب تک 4300 زندگیاں نگل گیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار