رپورٹ کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے


محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اتوار کی موسمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس زدہ رہے گا، جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی اور حبس کے ساتھ جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم کے علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش کا امکان موجود ہے۔

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل