Markets to close by 8pm across country amid economic crisis | News Headlines | 01 AM | 07 June 2023
1672 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں
امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔
امریکی مشن کے ترجمان تھامس نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔
تجارت
مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔
پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاکستان
سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جرائد کی رپورٹس پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اور اوپر کی سمت دکھاتی ہیں، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، غیر ملکی ترسیلات زر اور ملک کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس سب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
-
جرم 23 گھنٹے پہلے
بھارتی عوام نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود اس کی درآمد کی تحقیقات کا حکم
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
وزیر اعلی بننے کیلئے آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں ، مریم نواز
-
تجارت 2 دن پہلے
تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئندہ پانچ سالوں میں ملک کی حالت بدل جائے گی ،وزیر اعظم
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر