جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی  مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہم مشروط طور پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پہلے سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں، قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے اور بانی پی ٹی آئی، خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبر کے ماحول میں بات کرنا ممکن نہیں۔ آئین اور قانون کی حکمرانی لائی جائے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔ عمران خان، خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج بھی ہماری فوج ہے۔ اگر قانونی کیسز حقیقی ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی آزادی اور سرگرمی کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد پر قبضے کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 دن میں غلطیوں کا فیصلہ کریں اور دھاندلی اور غلطیوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ عوام نے تمام تر اقدامات کے باوجود ہمیں ووٹ دیا، تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے اور اعتراضات اٹھائے گئے، سیاسی انتقام کی فضا میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

سیاسی فیصلے عدالتیں کر رہی ہیں، بظاہر جمہوری اور پارلیمانی نظام قائم ہے، ملک نے اس وقت مریض کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غذائی امداد کی کھیپ بھیج دی

12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے    غزہ  میں غذائی  امداد کی کھیپ  بھیج دی

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ، جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

بانی چیئرمین سے کل ہونے والی ملاقات میں ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کل بانی چیئرمین سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان  نے نہ تو پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll